تلنگانہ
بندروں کی وجہہ سے کاکتیہ ایکسپریس رک گئی

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے کوتہ گوڈم سے سکندرآباد جانے والی کاکتیہ ایکسپریس ضلع کھمم کے کارے پلی اسٹیشن پر ایک گھنٹے سے زائد رکی رہی۔
کیبن کے قریب بندروں کے جھنڈ نے ٹرین کو برقی فراہم کرنے والی تار کو نقصان پہنچایا، جس پر ٹرین کو روکا گیا۔ ریلوے عملے نے مرمت کا کام مکمل کرنے کے بعد
صبح 8 بجے ٹرین کو روانہ کیا، اس دوران مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔