تلنگانہ

کاما ریڈی بارش کے دوران دیوار منہدم ڈاکٹر ہلاک

کاماریڈی۔ کاماریڈی ضلع میں موسلا دھار بارش کا‌ سلسلہ جاری ہے ۔ بارش کے سبب دیوار گرنے سے ایک نوجوان ڈاکٹر ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کے روز ضلع کے راجم پیٹ علاقے میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق راجم پیٹ سے تعلق رکھنے والے ونئے (عمر 28 سال) گنڈارم پلے دواخانے میں بطور ڈاکٹر خدمات انجام رہے تھے۔ شدید بارش کی وجہ سے راجم پیٹ کے دیوُنی چرو (تالاب) کا پشتہ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں ونئے کے گھر میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا۔

 

پانی باہر نکالنے کی کوشش کے دوران جب وہ دیوار میں سوراخ کر رہے تھے‌کہ اچانک دیوار ان پر گر پڑی جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button