تین بیٹیوں کے مستقبل کا خوف، باپ نے زہر پی کر جان دے دی – تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں افسوسناک واقعہ
تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تین لڑکیوں کی پرورش کے دباؤ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے زہر پی کر جان دے دی۔ پولیس کے مطابق بھکنور منڈل کے گاؤں ویرپورُبّا سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ پرہلاد کی شادی دس برس قبل سندریا سے ہوئی تھی۔ ان کی تین کمسن بیٹیاں ہیں، جبکہ اہلیہ اس وقت نو ماہ کی حاملہ تھیں۔
پرہلاد روزانہ مزدوری کر کے گھر چلاتا تھا اور بیٹیوں کی تعلیم و شادی کے بارے میں شدید پریشانی میں رہتا تھا ۔ ہفتہ کی دوپہر اس نے گھر میں گھر والوں کے سامنے زہر پی لیا۔ فوری طور پر اسے بانسواڑہ کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا، بعد ازاں حالت بگڑنے پر نظام آباد سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں وہ رات گئے دم توڑ گیا
اتوار کو نعش کا معائنہ کر کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ بیوی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پرہلاد اس سے قبل بھی تین مرتبہ خودکشی کی کوشش کر چکا تھا



