تلنگانہ
کریم نگر شہر میں آبادی کے درمیان ریچھ – مقامی عوام میں دہشت

تلنگانہ کے کریم نگر میں واقع شاتاوہانہ یونیورسٹی کے قریب ریچھ کی موجودگی سے مقامی عوام میں خوف و ہراس دیکھا گیا ۔ شاتاوہانہ یونیورسٹی کے قریب واقع کُرتی اور وجیاپوری کالونی میں چہارشنبہ کی رات ایک ریچھ کی آمد سے مقامی لوگ شدید خوف کا شکار ہوگئے۔
ریچھ کو دیکھتے ہی مقامی افراد چیختے چلاتے ہوئے مکانات میں بند ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے اہلکار موقع پر پہنچے اور ریچھ کو قابو میں لانے کی کوششیں شروع کیں۔ ذرائع کے مطابق، ریچھ کو بے ہوش کرنے کا انجکشن دے کر پکڑ لیا گیا
۔