تلنگانہ

کریم نگر میونسپل کارپوریشن – بی جے پی کے کھاتے میں دو آزاد کارپوریٹروں کی شمولیت سے سیاسی صورتحال میں نیا موڑ

 

کریم نگر میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کو اہم تقویت حاصل ہوئی ہے۔ دو آزاد کارپوریٹرس نے مرکزی وزیر و بی جے پی لیڈر بنڈی سنجے کمار کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، جس کے بعد پارٹی کی عددی قوت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 

17ویں اور 39ویں ڈویژن کے کارپوریٹروں کی شمولیت سے بی جے پی اکثریت کے قریب پہنچ گئی ہے۔ میئر کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے جادوئی ہندسہ 35 درکار ہے، جبکہ اس وقت پارٹی کی طاقت 33 بتائی جارہی ہے۔

 

کریم نگر کارپوریشن میں مجموعی طور پر 66 ڈویژنس ہیں۔ اس کے علاوہ تین ایکس آفیشیو ارکان کو بھی ووٹنگ کا حق حاصل ہے جن میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے، کریم نگر کے رکن اسمبلی گنگولا کملہاکر اور ماناکونڈور کے رکن اسمبلی کویّم پلی ستیہ نارائن شامل ہیں۔

 

سیاسی حلقوں میں میئر کے انتخاب کو لے کر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور آنے والے چند گھنٹوں میں صورتحال مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button