تلنگانہ

کریم نگر میں میئر کے عہدہ کے لئے وزیر ہونم پربھاکر کا بڑا دعوی

تلنگانہ کے کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے حالیہ انتخابات میں 30 نشستیں حاصل کرنے کے بعد عام طور پر یہ سمجھا جا رہا تھا کہ میئر کی کرسی بی جے پی کے حصے میں آئے گی، لیکن آخری لمحات میں سیاسی حالات تیزی سے بدلنے لگے ہیں

 

۔ اسی پس منظر میں کریم نگر سے تعلق رکھنے والے وزیر پونم پربھاکر کے بیان نے متحدہ ضلع کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ ہونم پربھاکر نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ کریم نگر کا میئر کون بنے گا اس کا فیصلہ کل ہو جائے گا اور اس وقت دوڑ میں کانگریس پارٹی آگے ہے۔

 

وزیر کے اس واضح بیان کے بعد بی جے پی اور بنڈی سنجے کے  حلقوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ پونم پربھاکر نے مخالفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کرنا ان کی جماعت کا حق ہے اور اس میں چھپانے جیسی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ دعویٰ کیا کہ میئر کی کرسی کانگریس ہی حاصل کرے گی اور کریم نگر کی حقیقی ترقی بھی اسی پارٹی کے دور میں ممکن ہے۔

 

بلدی  نتائج کے بعد کچھ مقامات پر غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہونے کے باعث میئر کے انتخاب کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔ کانگریس قیادت نے میئر کے انتخاب سے پہلے اپنی سیاسی حکمتِ عملی کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور خود وزیر پونم پربھاکر میدان میں رہ کر سیاسی رابطوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

 

اب سب کی نظریں کل ہونے والے میئر کے انتخاب پر جمی ہوئی ہیں۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا کریم نگر میں کانگریس اپنا پرچم لہرا پائے گی یا مخالف جماعتیں متحد ہو کر کوئی چونکا دینے والا نتیجہ پیش کریں گی۔ اصل فیصلہ کل کے انتخابی مرحلے میں سامنے آ جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button