تلنگانہ

کریم نگر کے نوجوان کی سعودی عرب کے صحرا میں پیاس سے موت _ صحرا میں پھنس گئے شہزاد ؛ جائے نماز پر ملی نعش

کریم نگر ، 23 اگست ( اردولیکس ) تلنگانہ کے کریم نگر کے ایک این آر آئی کی  سعودی عرب کے ایک صحرا میں بھٹک جانے سے شدید پیاس سے موت ہوگئی۔

 

متوفی کی شناخت 27 سالہ محمد شہزاد خان کے طور پر ہوئی ہے جو کریم نگر کے رہنے والے تھے اس واقعہ میں شہزاد خان اور ان کے ایک سوڈانی ساتھی بھی جاں بحق ہوگئے۔ان دونوں کی نعشیں جائے نماز پر دستیاب ہونے کی اطلاع ہے  شہزاد خان کریم نگر کے ناکہ چوراہے پر واقع شفا کلینک کے ڈاکٹر کے داماد بتائے گئے ہیں اور ایک سال قبل ہی ان کی شادی ہوئی تھی

ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ کے بعد متوفی کے رشتہ دار کافی غم زدہ ہیں اور انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس حادثہ پر غیر ضروری تبصرے نہ کریں اس پر زرداری برتیں۔اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعائیں کریں

 

ذرائع کے مطابق شہزاد گزشتہ تین سال سے سعودی عرب میں ٹیلی کمیونیکیشن مینٹیننس کمپنی میں کام کر رہے تھے۔ وہ اپنے ساتھی کے ساتھ کام پر تھے جو ایک سوڈانی شہری ہے یہ دونوں صحرا میں کام مکمل کرنے کے بعد راستہ بھول گئے تھے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button