تلنگانہ

19مسافروں کی جان لینے والی کاویری ٹراویلس کی بس میں پھر دھواں نکلنے کا واقعہ

کاویری ٹراویلس کی بس میں دھواں، 26 مسافر آدھی رات سردی میں بے یار و مددگار 

چند ہی دن قبل اسی کمپنی کی بس میں آگ لگنے سے 19 جانیں جاچکی تھیں!

 

تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے پدّا عنبرپیٹ فلائی اوور پر اُس وقت افرا تفری مچ گئی جب کاویری ٹراویلس کی بس سے اچانک دھواں اٹھنے لگا۔ ڈرائیور نے حیدرآباد سے سری کاکولم جانے والی بس کو فوری طور پر فلائی اوور پر روک کر مسافروں کو باہر اتار دیا۔ اوور ہیٹڈ ٹائروں سے نکلنے والا گھنا دھواں لمحوں میں خوف کا ماحول بنا گیا۔

 

بس رُکنے کے بعد 26 مسافر آدھی رات کی شدید سردی میں سڑک پر ٹھٹھرنے پر مجبور ہو گئے۔ خواتین، بچے اور بزرگ کھلے آسمان تلے بے بسی سے کھڑے رہے، مگر کاویری ٹراویلس انتظامیہ نے متبادل بس تو دور، کسی قسم کی فوری امداد تک فراہم نہ کی۔

 

مسافروں کا غصہ اس لیے بھی شدید تھا کہ چند دن قبل اسی کمپنی کی حیدرآباد–بنگلورو بس شعلوں کی لپیٹ میں آکر مکمل جل گئی تھی، جس میں 19 مسافروں کی المناک موت ہوئی تھی۔

 

لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلسل ایسے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کمپنی مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے، اور انتظامیہ کی لاپرواہی کسی بڑے سانحے کو دعوت دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button