تلنگانہ

کویتا اور کے ٹی آر کے لوگ میرے گھر والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں : سکھیش چندرشیکھر کا گورنر کو خط

نئی دہلی _14 جولائی ( اردولیکس) دہلی شراب معاملے اور منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید سکھیش چندر شیکھر نے تلنگانہ کے گورنر تملسائی سندراجن کو ایک اور سنسنی خیز خط لکھا ہے۔ سکھیش چندرشیکھر  نے اپنے خط میں الزام لگایا کہ رکن کونسل کویتا اور ان کے بھائی وزیر تارک راماراو  کے قریبی دوست ان کے گھر والوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ان کے  پاس موجود ثبوت دیں۔ اس  نے کہا کہ وہ کویتا کے خلاف ای ڈی کو دیئے گئے بیانات کے  ثبوت کو  دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گھر والوں کو دھمکی آمیز فون کررہے ہیں۔ ثبوت دینے پر  وہ 100 کروڑ نقد، شمش آباد میں زمین اور اسمبلی سیٹ کا پیشکش کررہے ہیں

 

سکھیش چندرشیکھر نے کہا کہ اس کے پاس  2 ہزار کروڑ روپے کے لین دین کے ثبوت ہیں۔ اس نے کہا کہ ان کے اور کویتا کے درمیان تمام واٹس ایپ چیٹس کی ریکارڈنگ موجود ہے۔ اس نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے قائدین اور کویتا کے درمیان رقمی لین دین کو اس نے انجام دیا تھا سکھیش چندرشیکھر نے گورنر کو روآنہ کردہ خط میں  کہا کہ وہ چاہتا ہے ہیں  سی بی آئی ان معاملات کی تحقیقات کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button