تلنگانہ

جیل میں کویتا کا وزن 11 کیلو کم ہوگیا

نئی دہلی: بی آرایس رکن قانون ساز کونسل کویتا کو بالآخر ضمانت مل گئی۔ دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کویتا کو ای ڈی نے جاریہ سال 15 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ تب سے وہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

 

سی بی آئی نے انھیں اسی معاملہ میں 15 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔ دریں اثنا، کویتا جو تقریباً پانچ ماہ سے ریمانڈ قیدی کے طور پر جیل میں محروس ہے ان کا وزن 11 کلو کم ہوگیا۔ وہ 153 دن تک جیل میں رہیں اور کئی مرتبہ خرابی صحت سے متاثرہوئیں۔ کویتا کی درخواست ضمانت منظور ہوتےہی پارٹی قائدین اور کارکنوں میں

 

خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ امکان ہے وہ ضروری کاروائی کی تکمیل کے بعد جیل سے رہا ہوجائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button