تلنگانہ

گچی باؤلی پولیس اسٹیشن میں سابق وزیر ہریش راؤ سے کویتا کی ملاقات – پولیس کارروائی کی مذمت

بی آر ایس کی طاقت سے کانگریس حکومت خوفزدہ

ہمارے قائدین اور کیڈر کی گرفتاری غیر جمہوری۔ ہم دھمکیوں کے آگے کبھی نہیں جکھیں گے: کے کویتا

گچی باؤلی پولیس اسٹیشن میں سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات ۔پولیس کارروائی کی مذمت

نظام آباد 5/ دسمبر (اردو لیکس)کےکویتا رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس نے کہا کہ کانگریس حکومت، بی آر ایس قائدین اور کیڈر کو غیرجمہوری طور پر گرفتار کر رہی ہے۔ اس سے ہماری طاقت کے تئیں حکومت کا خوف عیاں ہوتا ہے۔ ہمارے قائدین کی گرفتاری پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

 

بی آر ایس، تلنگانہ کی آواز ہے اور یہ عوام میں رچتی اور بستی ہے۔ ہمارا کیڈر ہماری طاقت ہے، ہم دھمکیوں کے آگے نہیں جھکیں گے اور تلنگانہ کے عوام کی امنگوں اور توقعات کے مطابق آواز بلند کرتے رہیں گے۔ٹی ہریش راؤ کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی کلواکنٹلہ کویتا فوری طور پر گچی باؤلی پولیس اسٹیشن پہنچیں اور ہریش راؤ سے ملاقات کی

 

۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کلواکنٹلہ کویتا نے ریونت ریڈی کی زیرقیادت کانگریس حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے بتایا کہ کوشک ریڈی کو صبح 10 بجے گرفتار کیا گیا لیکن تاحال ریمانڈ پر نہیں بھیجا گیا۔ ان کی رہائش گاہ پر جانے والے ہمارے قائد، سابق وزیر و رکن اسمبلی ہریش راؤ اور جگدیش ریڈی سمیت دیگر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ "ریاست میں بی آر ایس قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنا اور ان کی عوامی حمایت کو کمزور کرنے کی کوششیں اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کانگریس حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔کویتا نے مزید کہا کہ ریاست کے عوام بی آر ایس قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں

 

اور جھوٹے الزامات کے ذریعہ ہماری جماعت کو دبایا نہیں جاسکتا۔ حکومت کی انتقامی کارروائیاں جمہوری اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور عوام ان ہتھکنڈوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button