تلنگانہ

پانچ ماہ بعد والد سے بیٹی کی ملاقات _ کے سی آر نے کویتا کو سینہ سے لگا لیا

دہلی شراب پالیسی معاملے میں جیل سے رہائی کے بعد بی آر ایس رکن کونسل کویتا نے 5 ماہ سے زائد عرصہ کے بعد جمعرات کو اپنے والد و سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ملاقات کی۔ باپ اور بیٹی کی یہ ملاقات کافی جذباتی تھی جہاں چندرشیکھرراو نے بیٹی کو سینہ سے لگا لیا۔15 مارچ کو ای ڈی کے عہدیداروں نے حیدرآباد میں کویتا سے پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کرتے ہوئے دہلی منتقل کردیا تھا

 

اور دہلی میں تقریبا دس دن تک پوچھ تاچھ کی گئی۔ اور 26 مارچ کو انھیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔اس وقت سے کویتا تہاڑ جیل میں مقید تھیں۔ 27 اگست کو سپریم کورٹ نے کویتا کی ضمانت منظور کی تھی اور وہ چہارشنبہ کو دہلی سے حیدرآباد پہنچیں۔

 

اور آج اپنے والد اور والدہ سے ملاقات کرنے سدی پیٹ ضلع کے ایراویلی میں واقع فارم ھاوس پہنچی۔ ان کے ہمراہ شوہر انیل کمار اور بیٹا بھی تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button