تلنگانہ
کویتا جیل سے رہا۔ ارکان خاندان کو دیکھ کر اشکبار

حیدرآباد: بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کویتا اب سے کچھ ہی دیر قبل دہلی کی تہاڑ جیل سے رہا ہوگئیں۔ جیل سے رہائی کے بعد وہ جیل کے پاس اپنے ارکان خاندان پارٹی کے ارکان و قائدین کو دیکھ کر اشکبار ہوگئیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ کے سی آر کی دختر ہیں اور ان سے غلطی ہوہی نہیں سکتی۔ کویتا نے مزید کہا کہ انھوں نے ساڑھے پانچ ماہ جیل میں گزارے ہیں۔ کویتا نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ انھیں اوران کے ارکان خاندان کو مشکلات سے دوچار کرنے والوں کو سود سمیت جواب دیں گی۔