گلزار حوض کے نزد عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے دل مغموم : کے کویتا

گلزار حوض کے نزد عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے دل مغموم : کے کویتا
مہلوکین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
حیدرآباد: پرانے شہر کے تاریخی علاقے گلزار حوض کے قریب میں واقع ایک عمارت میں آج صبح بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجہ میں متعدد قیمتی انسانی جانیں تلف ہوگئیں ۔جبکہ کئی زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔اس المناک واقعہ پر رکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا نے افسوس کا اظہار کیا اوراپنے سوشیل میڈیا ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ آج صبح چارمینار کے قریب گلزار حوض میں پیش آئے خوفناک آتشزدگی کے واقعہ سے دل شدید رنجیدہ اور غمزدہ ہے۔
انہوں نے مہلوکین کےاہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات وابستہ کیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے اور اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے۔