تلنگانہ

یوم تاسیس تلنگانہ، کویتا نے نئے دفتر پر قومی پرچم لہرایا

یوم تاسیس تلنگانہ، کویتا نے نئے دفتر پر قومی پرچم لہرایا

علیحدہ ریاست کا قیام کے سی آر کی بصیرت افروز قیادت اور سیاسی تدبر کا نتیجہ

شہدائے تلنگانہ کو فراموش کر دینے پر کانگریس حکومت پر شدید تنقید

 

یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں واقع اپنے نئے دفتر میں ترنگا اور تلنگانہ جاگروتی کا پرچم لہرایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے کویتا نے نئے دفتر میں پہلی مرتبہ پرچم کشائی پر فخر کا اظہار کیا ۔

 

انہوں نے تلنگانہ تحریک کو یاد کرتے ہوئے ان ہزاروں خاندانوں کو خراج پیش کیا جنہوں نے ریاست کی تشکیل کے لئے قربانیاں دیں، خاص طور پر ان ماؤوں کو جنہوں نے اپنے بچوں کو تحریک کے دوران کھو دیا۔کے کویتا نے ریاست تلنگانہ کے قیام کا سہرا کے سی آر کی بصیرت افروز قیادت اور ان کے سیاسی تدبر کے سر باندھا۔

 

انہوں نے موجودہ ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ آج کی قیادت "جئے تلنگانہ” کا نعرہ لگانا تک گوارا نہیں کرتی اور ان شہداء کو بھی بھلا دیا گیا ہے جنہوں نے تلنگانہ کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button