جنرل نیوز

کویتا کی اندرا پارک پر منگل کو ایک روزہ بھوک ہڑتال

کےکویتا کی اندرا پارک پر آج ایک روزہ بھوک ہڑتال

*جیوتی راؤ پھولے کے مجسمہ کی احاطہ اسمبلی میں تنصیب کے مطالبہ میں شدت*

*تلنگانہ جاگروتی اور یونائیٹڈ پھولے فرنٹ کی جانب سے مشترکہ احتجاج*

*دھرنا چوک پر انتظامات کا جائزہ ۔ سماجی انصاف کے لئے انتھک جدوجہد*

 

رکن قانون ساز کونسل بی آرایس و صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا 8 اپریل منگل کو دھرنا چوک (اندرا پارک) پر ایک روزہ بھوک ہڑتال منظم کریں گی۔ یہ احتجاج عظیم سماجی مصلح و جہد کار جیوتی راؤ پھولے کے مجسمہ کی احاطہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں تنصیب کے مطالبہ پر تلنگانہ جاگروتی اور یونائیٹڈ پھولے فرنٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر منظم کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کےکویتا نے اسپیکر اسمبلی اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جیوتی راؤ پھولے کی جینتی (11 اپریل) سے قبل ان کا مجسمہ احاطہ اسمبلی میں نصب کرےلیکن حکومت کی جانب سے کوئی مثبت اور عملی اقدام روبہ عمل نہ لائے جانے پر کویتا نے ایک روزہ بھوک ہڑتال منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویتا کل صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک دھرنا چوک، اندرا پارک میں بھوک ہڑتال کریں گی۔آج تلنگانہ جاگروتی اور یونائیٹڈ پھولے فرنٹ کے قائدین نے احتجاجی مقام کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ایم ایل سی کویتا پسماندہ طبقات (بی سیز) کے حقوق کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں 14 سے زائد گول میز کانفرنسوں کے ذریعہ پسماندہ طبقات کی آواز کو بلند کیا ہے اور کانگریس پارٹی کی جانب سے اسمبلی انتخابات کے دوران پیش کردہ کاماریڈی بی سی ڈکلیریشن کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔بی آرایس لیڈر کویتا ریاست میں بی سی طبقات کے لئے 42 فیصد ریزرویشن کی بھرپور وکالت کر رہی ہیں۔ ان کی مسلسل کوششوں کے نتیجہ میں ریاستی حکومت نے پسماندہ طبقات کے لئے 42 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے لئے اسمبلی میں دو علیحدہ بل پیش کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button