تلنگانہ

بھگوان کی کرپا اور عوام کی حمایت سے آئندہ سیاسی جدوجہد کامیاب رہے گی:کویتا

 

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے کہاکہ ایک جھوٹے مقدمہ کے ذریعہ گزشتہ چار برسوں سے انہیں مسلسل ہراساں وہ پریشان کیاجاتارہا۔تاہم ہمیشہ سچائی کی ہی فتح ہوتی ہے۔بھگوان کی کرپا سے وہ اس مقدمہ میں باعزت بری ہوئی ہیں

 

۔رینی گنٹہ ایرپورٹ پر میڈیا کے نمائندو ں سے بات کرتے ہوئے کویتا نے کہاکہ انہیں تروپتی بالاجی مندر پر بھرپور اعتقاداور یقین ہے اور ان کی دیرینہ منت تھی کہ وہ پیدل چل کر سوامی کے درشن کریں۔عدالت سے کلین چٹ ملنے کے بعد اپنی منت کو پوری کرنے کےلئے کے کویتا اپنے افراد خاندان اور جاگروتی کے ارکان کے ساتھ یہاں پہنچیں

 

۔کویتا نے کہاکہ آندھرا پردیش میں موجود ان کے بہی خواہوں اور حامیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔جس پر وہ تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں۔کویتا نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ عنقریب قائم ہونے والی ان کی نئی سیاسی جماعت کےلئے بھی وینکٹیشور سوامی کی خصوصی دعائیں اور آشیرواد حاصل ہوگا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ خدا کے فضل اور عوام کی حمایت سے ان کی آئندہ سیاسی جدوجہد کامیابی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button