تلنگانہ
تہاڑ جیل میں محروس کویتا کی طبیعت بگڑ گئی

نئی دہلی: دہلی کی تہاڑ جیل میں محروس بی آرایس رکن قانون ساز کونسل کویتا کی طبعیت اچانک بگڑ گئی۔ انھیں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں کویتا کو گرفتارکیا گیا تھا۔ وہ قریب چار ماہ سے تہاڑ جیل میں محروس ہیں۔ سابق چیف منسٹر تلنگانہ کی دختر کے خلاف سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں۔ واضح رہے کہ کویتا کی
جانب سے قبل ازیں صحت کی خرابی کا عذر پیش کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست داخل کی جاچکی ہے جسے مسترد کردیا گیا۔