تلنگانہ

رکن اسمبلی جنگاؤں پی راجیشورریڈی کی کویتا نے عیادت کی – عاجلانہ صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

رکن اسمبلی جنگاؤں پی راجیشورریڈی کی کویتا نے عیادت کی – عاجلانہ صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

حیدرآباد: رکن اسمبلی جنگاؤں  بی آر ایس پی راجیشور ریڈی جو پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کے فارم ہاؤز میں پیر پھسل کر گرجانے کے باعث زخمی ہو گئے تھے۔ اس وقت حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل

 

بی آر ایس کے کویتا نے آج اسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی۔ کویتا نے نہ صرف ان کی خیریت دریافت کی بلکہ ڈاکٹرس سے ان کی صحت سے متعلق تفصیلی معلومات بھی حاصل کیں۔ کویتا نے راجیشور ریڈی کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اوران کی مکمل شفایابی کے لئے دعا کی۔

 

واضح رہے کہ کالیشورم پراجیکٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ جسٹس گھوش کمیشن کے روبرو کے چندرشیکھر راؤ کی حاضری سے قبل راجیشور ریڈی نے ان سے فارم ہاؤز میں ملاقات کی تھی۔ اسی دوران اتفاقی طورپر پر ان کا پیر پھسل گیا، جس کے نتیجہ میں وہ گر گئے تھے اور زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button