تلنگانہ
کے کویتا کا دورہ قطب اللہ پور – حیدرا کی کارروائی سے بے سہارا متاثرین سے ملاقات

کے کویتا کا دورہ قطب اللہ پور
حیدرا کی کارروائی سے بے سہارا متاثرین سے ملاقات
حکومت کے رویہ کی شدید مذمت۔ناانصافی کے خلاف جدوجہد کا عزم
صدر تلنگانہ جاگروتی و سابق رکن پارلیمنٹ نظام آباد کلواکنٹلہ کویتا نے آج صبح قطب اللہ پور حلقہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے حیدراکی کارروائی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔
انہدامی کارروائی کے نتیجہ میں بے گھر ہونے والے متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کو سنا اور ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔کویتا نے حکومت کے غیر انسانی رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بے سہارا خاندانوں کی آواز بنیں گی اور ان کے ساتھ کی جارہی ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر جدوجہد کریں گی۔