تلنگانہ

تلنگانہ کے مورخ و جگتیال کے معروف لکچرر جئے شیٹی رمنیا چل بسے – کے سی آر اور کویتا کا اظہار تعزیت

تلنگانہ کے جگتیال شہر سے تعلق رکھنے والے مورخ و لکچرر جئے شیٹی رمنیا طویل علالت کے بعد بل جمعہ کو چل بسے. ان کی عمر 88 برس تھی اور وہ کافی عرصہ سے بیمارِ تھے انھوں نے سرکاری ٹیچر اور لکچرر کی حیثیت سے خدمات آنجام دی .آن کے شاگردوں میں سابق چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھر راو بھی شامل ہیں

 

تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے اپنے استاد، جگتیال سے تعلق رکھنے والے ممتاز مؤرخ اور ریٹائرڈ لیکچرر ڈاکٹر جائیشیٹی رمنیا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر رمنیاہ نہ صرف ان کے استاد تھے بلکہ ایک نہایت قریبی اور مشفق شخصیت بھی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے استاد کے ساتھ گزرے لمحات اور تعلق کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

کے سی آر نے ان  کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ بھگوان آن کی روح کو سکون عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر دے۔

 

اسی دوران تلنگانہ جاگروتی کی صدر کویتا نے بھی افسوس کا اظہار کیا

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button