تلنگانہ

بیٹی جیل میں ہو تو کیا باپ کو تکلیف نہیں ہوگی؟ کے سی آر

File photo

حیدرآباد: بی آر ایس سپریمو و سابق چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھر راو نے اپنی دختر رکن قانون ساز کونسل کویتا کے جیل میں محروس ہونے پر رد عمل ظاہرکیا ہے۔ منگل کو پارٹی کے ارکان مقننہ کا اجلاس کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ بھون میں منعقد ہوا۔

 

میٹنگ کے بعد کے سی آر نے کویتا کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا بیٹی جیل میں ہو تو باپ کی حیثیت سے کیا انھیں تکلیف نہیں ہوگی؟ انھوں نے کہا کہ کویتا کو سیاسی مخاصمت کی بنا پر جیل میں بند کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے کویتا دہلی کی تہاڑ جیل میں محروس ہے۔ ان پر دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور سی بی آئی نے کیس درج کیا ہے۔

 

متعدد مرتبہ ان کی درخواست ضمانت داخل کی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔ تازہ طوپر داخل درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button