تلنگانہ

اڈیشہ کے پوری بیچ پر کے سی آر کی ریت کی مورتی کی بذریعہ آن لائن کویتا کے ہاتھوں رونمائی

تلنگانہ کی طاقت کا اس طرح مظاہرہ کیاجائے کہ مخالفین تلنگانہ پر خوف طاری ہوجائے

بی آرایس کی سلور جوبلی تقاریب تلنگانہ کے ہر گھر کےلئے تہوار کے مانند

اڈیشہ کے پوری بیچ پر کے سی آر کی ریت کی مورتی کی بذریعہ آن لائن کویتا کے ہاتھوں رونمائی

 

حیدرآباد: رکن قانون ساز کونسل بی آرایس وصدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے کہاکہ تلنگانہ کی طاقت اور قوت کو اس طرح سے پیش کیاجائے کہ مخالفین تلنگانہ کے دلوں میں خوف طاری ہوجائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گلابی لہروں کو مزید بلند وبالا کریں اور اپنی عظمت اور عزت نفس کا اظہار کریں

 

۔وہ بی آرایس کی سلور جوبلی تقاریب کے ضمن میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کررہی تھیں۔کے کویتا نے کہاکہ بی آرایس کی سلور جوبلی تقاریب تلنگانہ کے ہرگھر کےلئے تہوار کے مانند ہے۔تقریب کو بڑے پیمانے پر منعقد کیاجارہاہے۔کے کویتا نے آج اپنی رہائش گاہ بنجارہ ہلز سے بذریعہ آن لائن اڈیشہ کے پوری بیچ پر بنائی گئی بی آرایس سربراہ وسابق چیف منسٹر کے چندرشیکھر راﺅ کی ریت کی مورتی کی رسم ورونمائی انجام دی

 

۔اس میں کے سی آر کی مورتی کے ساتھ ساتھ بی آرایس سربراہ کی تصویر ‘چلو ورنگل کا پیغام اور بی آرایس کے 25سالہ سفر کی جھلکیاں بھی پیش کی گئی ہیں۔کے کویتا نے ڈاکٹر رویندر یادو کی محنت کی ستائش کی اور کہاکہ پارٹی کے طویل سفر کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیاگیاہے

 

۔انہوں نے ریت کی مورتی کی ویڈیو کو بھی ڈاکٹر یادو کے ہمراہ جاری کیا۔انہوں نے کہاکہ پوری بیچ پر مشہور فنکاروں کی نگرانی میں کے سی آر کی مورتی کی تیاری قابل تحسین اقدام ہے۔کویتا نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ کثیرتعداد میں ایلکاترتی کے جلسہ عام میں شرکت کریں اور تلنگانہ کے ساتھ اپنی اٹوٹ وابستگی کا ثبوت دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button