تلنگانہ
کے سی آر کو باہر والوں سے نہیں خاندان سے خطرہ: ریونت ریڈی

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس سربراہ چندرشیکھر راو اب سرگرم سیاست میں نہیں ہیں اور’’انہیں باہر والوں سے کوئی خطرہ نہیں، بلکہ خطرہ تو ان کے اپنے خاندان سے ہے۔
پارٹی پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے کے ٹی آر اور ہریش راؤ میں مقابلہ چل رہا ہے۔ اگر پارٹی پر کنٹرول حاصل ہو گیا تو ہریش راؤ کو ایک جھٹکے میں 5 ہزار کروڑ روپے حاصل ہوں گے۔
ریونت ریڈی نے کہا میں کے سی آر کو اسمبلی آنے کا مشورہ دے رہا ہوں، کوئی چیلنج نہیں دے رہا۔ اگر وہ اسمبلی آئیں تو ان کے وقار کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچے گی اس کی میں ضمانت دیتا ہوں۔
اگر کوئی ان کی توہین کرے تو اسپیکر سے کارروائی کی درخواست کروں گا۔ عوامی جلسوں کے بجائے اسمبلی میں ہی جامع بحث ہونی چاہیے۔



