وزیر جنگلات کونڈا سریکھا کے او ایس ڈی سمنت بدعنوانی کے الزامات میں برطرف، وزیر کے گھر پر پولیس کی کارروائی سے ہلچل
وزیر جنگلات کونڈا سریکھا کے او ایس ڈی سمنت بدعنوانی کے الزامات میں برطرف، وزیر کے گھر پر پولیس کی کارروائی سے ہلچل
بدعنوانی اور سمنٹ کمپنیوں کے مالکین کو رقم کے لئے دھمکانے جیسے سنگین الزامات کے بعد تلنگانہ کی وزیر کونڈا سریکھا کے دفتر میں او ایس ڈی (OSD) کے طور پر کام کر رہے این۔ سمنت کو حکومت نے عہدے سے برطرف کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد چہارشنبہ کی رات وزیر کے گھر کے باہر ڈرامائی حالات پیدا ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق، رات تقریباً 10 بجے حیدرآباد کی ٹاسک فورس پولیس سمنت کی تلاش میں وزیر سریکھا کی رہائش گاہ واقع ورنگل پہنچی، جس کے باعث علاقے میں اچانک ہنگامہ اور کشیدگی پھیل گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سمنت پر بدعنوانی اور سیٹلمنٹ کے کئی الزامات ہیں اور گزشتہ تین دنوں سے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ چونکہ وہ وزیر کے ذاتی عملہ میں شامل ہیں، اس لیے پولیس نے براہِ راست وزیر کی رہائش گاہ پر جا کر وضاحت حاصل کرنے کی کوشش کی۔
پولیس نے مزید کہا کہ اب تک سمنت کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، تاہم وہ جب بھی دستیاب ہوں گے، ان پر لگائے گئے الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
پولیس کی کارروائی کے خلاف کونڈا سریکھا کی دختر نے شدید احتجاج کیا اور اسے بی سی لیڈر کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ۔انھوں نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی ؛ وزیر مال پی سرینواس ریڈی ؛ کانگریس لیڈر روہن ریڈی اور دیگر مل کر ان کے خاندان کو ہراساں کررہے ہیں



