تلنگانہ

کورم اشوک ریڈی کمشنر محکمہ آئی اینڈ پی آر مقرر _ تلنگانہ میں 5 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد _ 28 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ میں 5  آئی اے ایس عہدیداروں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ کورم اشوک ریڈی کو  محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ( آئی اینڈ پی آر ) کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ اشوک ریڈی جو 2014 بیچ سے تعلق رکھتے ہیں فی الحال وزیر فینانس ہریش راؤ کے  او ایس ڈی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آشیش سنگوان کو سی سی ایل اے اسپیشل آفیسر اور بی گوپی کو سی سی ایل اے سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ سی سی ایل اے سکریٹری کے ہیماوتی اور سی سی ایل اے اسپیشل آفیسر ستیہ شاردا کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں کو جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button