تلنگانہ

دمام سے حیدراباد آنے والے طیارہ میں کورٹلہ کے مسافر کو ہارٹ اٹیک – ممبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے سریرامولہ سریدھر گذشتہ کئی برسوں سے گلف میں محنت مزدوری کر رہے تھے۔ منگل کو تقریباً 1:00 بجے وہ دمام سے حیدرآباد کے لیے پرواز میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک دورانِ سفر ہی انہیں دل کا دورہ پڑا۔

 

جب سریدھر نے سانس لینے میں دشواری محسوس کی تو انہوں نے جہاز کے عملے کو مطلع کیا۔ فوری طور پر پائلٹ نے ایمرجنسی کی بنیاد پر جہاز کو ممبئی ایئرپورٹ پر اتار دیا۔

 

ممبئی ایئرپورٹ پر  موجود ڈاکٹروں نے فوری طور پر سی پی آر (دل کو دوبارہ چالو کرنے والی طبی مدد) فراہم کی، مگر کوئی اثر نہیں ہوا اور انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

 

سریدھر کو  بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کا یہ اچانک اور المناک انتقال خاندان کے لیے نہایت صدمہ کا باعث بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button