تلنگانہ

تلنگانہ ۔کتہ گوڑم ڈی ایس پی عبدالرّحمان کی انسانی ہمدردی 

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کتہ گوڑم ڈی ایس پی عبدالرّحمان نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک حادثے میں زخمی دو خواتین کو ہاسپٹل منتقل کیا۔

 

سرکاری دورے پر جاتے ہوئے جب انہوں نے سڑک حادثہ میں زخمی دو خواتین کو دیکھا تو اپنی گاڑی روک دی فوری طور پر مقام حادثہ پر پہنچے اور حادثہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ انھوں نے زخمی خواتین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا”کچھ نہیں ہوگا… میں ہوں، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔”

 

ایمبولینس آنے میں تاخیر ہو رہی تھی، جس پر ڈی ایس پی نے خود ایک آٹو رکشہ کا انتظام کیا اور زخمی خواتین کو ہاسپٹل منتقل کروایا۔ اس دوران چلنے سے قاصر زخمی خواتین کو انہوں نے خود آٹو میں بٹھایا۔

 

دونوں زخمی خواتین کے ہاسپٹل پہنچنے تک ڈی ایس پی عبدالرّحمان ان کے ساتھ رہے اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ ان خواتین کا بہتر سے بہتر علاج کیا جائے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button