تلنگانہ

کوتہ گوڑم میں ہنگامی سیاست: کے ٹی راما راؤ کی بی آر ایس کی جانب سے سی پی آئی کو غیر مشروط حمایت کی پیشکش

تلنگانہ کے کوتہ گوڑم کارپوریشن کے انتخابی نتائج میں ہنگ صورتحال پیدا ہونے کے بعد بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے دلچسپ سیاسی بیان دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا بی آر ایس کے ساتھ مل کر آگے بڑھے تو اسے غیر مشروط حمایت فراہم کی جائے گی۔

 

کوتہ گوڑم کارپوریشن کی 60 نشستوں کے نتائج کے مطابق سی پی آئی اور  کانگریس کو 22، 22 نشستیں حاصل ہوئیں، جبکہ بی آر ایس کو 8 نشستیں ملیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور سی پی ایم کو ایک، ایک نشست ملی اور دیگر 6 مقامات پر آزاد امیدوار کامیاب رہے، جس کے نتیجے میں واضح اکثریت نہ بن سکی

 

۔ میئر کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے سی پی آئی کو مزید 9 ووٹ درکار ہیں، تاہم مقامی رکن اسمبلی کے ایکس آفیشیو ووٹ اور بی آر ایس کے 8 ووٹ شامل ہو جائیں تو میئر کی کرسی سی پی آئی کو ملنے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button