صدرتلنگانہ جاگروتی کے کویتا کی بہادر نوجوان آصف سے ملاقات

صدرتلنگانہ جاگروتی کے کویتا کی بہادر نوجوان آصف سے ملاقات
عاجلانہ صحتیابی کےلئے نیک خواہشات ۔سرکاری اعزاز اور امداد کی فراہمی کی ارباب مجاز سے درخواست
نظام آباد 27/اکٹوبر (اردو لیکس)صدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے آج نظام آباد کے نہرو نگر پہنچ کربہادر نوجوان آصف سے ملاقات کی اوربہادری کی ستائش کی۔واضح رہے کہ حال ہی میں روڈی شیٹرریاض کو پکڑنے کی کارروائی کے دوران آصف نے جرات مندی کا مظاہرہ کیاتھا
اور اس دوران چاقو کے حملہ میں آصف زخمی بھی ہوئے تھے۔کویتا نے آصف کی خیریت دریافت کی اور واقعہ سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے کہاکہ آصف نے روڈی شیٹر ریاض کی گرفتاری کے دورا ن جس حوصلہ ‘بہادری اورجرات مندی کا مظاہرہ کیاہے وہ قابل تحسین وستائش ہے۔صدرتلنگانہ جاگروتی نے کہاکہ آصف جیسے نوجوان سماج کےلئے مثالی ہیرو ہیں۔
عوام کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کےلئے آصف نے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی۔انہوں نے آصف کی جلد صحتیابی کےلئے نیک توقعات وابستہ کیں اور آصف کے اہل خانہ کو بھی حوصلہ دیا۔
کویتا نے ریاستی پولیس اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ آصف کے جذبہ خدمت اور جرات مندی کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں مناسب سرکاری اعزاز اور امداد فراہم کرے تاکہ ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو اور دوسروں کو بھی عزم وحوصلہ اوربہادری کی تحریک ملے۔



