تلنگانہ

مسقط میں پھنسنے والی گوداوری کھنی کی خاتون کو کے ٹی راما راؤ نے واپس ہندوستان پہنچایا — جذباتی ہو کر راکھی باندھی

مسقط میں پھنسنے والی گوداوری کھنی کی خاتون کو کے ٹی راما راؤ نے واپس ہندوستان پہنچایا — جذباتی ہو کر راکھی باندھی

 

مسقط (عمان) میں ایک خاتون، جو تلنگانہ کے گوداوری کھنی سے تعلق رکھتی ہیں، روزگار کی تلاش میں بیرونِ ملک گئی تھیں۔ وہاں پھنس جانے کے بعد وہ شدید مشکلات کا شکار ہوئیں

 

۔ جب ان کے گھر والوں نے یہ معاملہ سابق وزیر کے ٹی راما راؤ  کے علم میں لایا تو انہوں نے فوری مداخلت کی اور خاتون کو بحفاظت وطن واپس لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے۔

 

خاتون جب ہندوستان واپس پہنچیں تو سابق وزیر تارک راما راو سے ملاقات کے بعد وہ بےحد جذباتی ہو گئیں۔ آنکھوں میں آنسو لیے انہوں نے کہا کہ اگر کے ٹی آر نہ ہوتے تو میں کبھی اپنے وطن واپس نہ آتی۔”

 

اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کے ٹی آر کو راکھی باندھی اور انہیں اپنا بھائی تسلیم کیا، جس سے ان کی بے پناہ شکرگزاری کا اظہار ہوا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button