’’ہمیشہ مسکراتے رہنے والے قائد‘‘—کے ٹی آر کا سابق رکنِ اسمبلی سید احمد پاشاہ قادری کے انتقال پر اظہارِ رنج
بی آر ایس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر کے۔ تارک راما راو نے چارمینار حلقہ کے سابق رکنِ اسمبلی سید احمد پاشاہ قادری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
۔اپنے تعزیتی بیان میں کے۔ تارک راما راو نے کہا کہ سید احمد پاشاہ قادری ایک شائستہ، خوش اخلاق اور ہمیشہ مسکراتے رہنے والے انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں ہریٹیج پراجکٹ کے ترقیاتی کاموں کے دوران وزیر بلدی نظم و نسق کی حیثیت سے انہیں مرحوم کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کا موقع ملا۔
کے ٹی آر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تعزیتی پیغام کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی جو چارمینار کے دامن میں مرحوم رکن اسمبلی کے ساتھ لی گئی تھی
سابق وزیر نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے پسماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا



