تلنگانہ

فارمولا ای-کار ریس کیس میں کے ٹی آر کو بڑا جھٹکا: گورنر نے چارج شیٹ اور فنڈز کی تحقیقات کی منظوری دے دی

تلنگانہ کے سابق وزیر اور  بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راو کو فارمولا ای-کار ریس کیس میں بڑا سیاسی اور قانونی جھٹکا لگا ہے۔ گورنر نے چارج شیٹ دائر کرنے اور فنڈز کے غلط استعمال کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ اس منظوری کے بعد اے سی بی  جلد ہی تارک راما راو کے خلاف قانونی کارروائی اور الزامات درج کرے گا۔ اور عدالت میں چارج شیٹ داخل کرے گی

 

ذرائع کے مطابق، چند روز قبل حکومت نے گورنر کو خط لکھ کر اس کیس میں تحقیقات کی اجازت مانگی تھی۔ اب گورنر کی منظوری کے بعد معاملہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

 

اس کیس میں ٹی آر راما راؤ کو A-1 اور اروند کمار کو A-2 کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، یعنی دونوں اہم ملزمین ہیں اور ان کے خلاف الزامات کی بنیاد پر قانونی کارروائی ہوگی۔

 

یہ کیس مبینہ طور پر فارمولا ای-کار ریس کے دوران فنڈز کے غیر قانونی استعمال  سے متعلق ہے۔ اے سی بی اب تمام شواہد اور ریکارڈ کی جانچ کے بعد پروسیکیوٹر کے ذریعے مقدمہ درج کرے گا، جس سے سیاسی اور قانونی حلقوں میں کافی ہلچل متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button