تارک راما راؤ کو اے سی بی کی نوٹس

حیدرآباد: بی آر ایس۔کے کارگزار صدر اور سابق وزیر کے ٹی راما راؤ کو ینٹی کرپشن بیوروئکی جانب سے نوٹس جاری کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بی آر ایس حکومت کے دور میں منعقدہ فارمولا ای کار ریسنگ کے معاملے میں انہیں 28 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کے ٹی آر نے ان نوٹسز کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے طے شدہ برطانیہ اور امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں، اس لیے واپسی کے بعد ہی پیش ہوں گے۔ انہوں نے اس نوٹس کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب چیف منسٹر ریونت ریڈی کی سیاسی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ ریونت ریڈی بدلہ لینے کے لیے بے چین ہیں۔ صرف 48 گھنٹے قبل ای ڈی چارج شیٹ میں ریونت کا نام آیا ہے، اسی لیے وہ انتقامی اقدامات کر رہے ہیں۔‘
کے ٹی آر نے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرنے والے شخص ہیں اور تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوٹس ملنے کے بعد اے سی بی کو تحریری طور پر جواب دے دیا گیا ہے۔