تلنگانہ

اقلیتوں کے محافظ یا زمین ہتھیانے والے؟ اردو یونیورسٹی کی زمین تنازعہ میں کے ٹی آر کا راہول گاندھی پر طنز

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کی 50 ایکڑ اراضی سے متعلق کانگریس حکومت کی مبینہ سازشوں پر بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کانگریس کے سینئر قائد راہول گاندھی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ جو خود کو ملک میں اقلیتوں کا محافظ بتاتے ہیں، کیا اردو یونیورسٹی کی زمینیں ہتھیانا ہی اقلیتوں کا تحفظ ہے؟

 

کے ٹی آر نے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے اقلیتی طلبہ کی اس مرکزی یونیورسٹی کو کمزور کرنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یونیورسٹی کی اراضی خالی نہیں بلکہ مستقبل کی توسیع کے لیے پہلے ہی منصوبہ بندی موجود ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں یونیورسٹی نے عوامی مفاد میں آؤٹر رنگ روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے زمین فراہم کی، اور کبھی عوامی مفاد کی مخالفت نہیں کی۔

 

کانگریس حکومت پر مرکزی یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ بی آر ایس اقتدار میں آنے پر اردو یونیورسٹی کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، توسیعی سہولتوں کے لیے درکار فنڈس فراہم کئے جائیں گے اور ادارے کو کمزور ہونے نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button