تلنگانہ

کرنول بس حادثہ۔ حیدرآباد سے سوار مہلوک کے ورثاء کی پولیس کو تلاش

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کرنول کے نواحی علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں نامعلوم شخص کی موت کے سلسلے میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے سری نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔

 

 

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ شخص حیدرآباد کے آرام گھر چوراہے پر بس میں سوار ہوا تھا۔ مزید کہا گیا ہے کہ اس شخص کا نام بس کے مسافروں کی فہرست میں درج نہیں ہے۔ اس کی عمر تقریباً 50 سال بتائی گئی ہے اور نعش فی الحال کرنول سرکاری اسپتال میں رکھی گئی ہے۔

 

 

اگر کسی کو اس شخص کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ کنٹرول روم نمبر پر اطلاع دیں۔ فون نمبر یہ ہے۔

08518-277305

متعلقہ خبریں

Back to top button