تلنگانہ

کےکویتا کی صدر نشین ٹی ٹی ڈی بی آر نائیڈو سے ملاقات

کےکویتا کی صدر نشین ٹی ٹی ڈی بی آر نائیڈو سے ملاقات

بنجارہ برادری کو خصوصی پوجا اور نذر کی اجازت دینے کی درخواست

 

حیدرآباد: صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل کلوا کنٹلہ کویتا نے آج حیدرآباد میں ٹی ٹی ڈی (تروپتی تروملا دیوستھانم) کے چیئرمین بی آر نائیڈو سے خیرسگالی ملاقات کی۔اس موقع پر کویتا نے تلگو ریاستوں کی بنجارہ (سگلی، لمبادی) برادری کے پیٹھادھی پتیوں کو تروپتی کے حتیرام باواجی مٹھ میں خصوصی پوجا کی اجازت دینے کی اپیل کی۔

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ماہ کی 30 تاریخ کو منعقد شدنی حتیرام باواجی جینتی کے موقع پر بنجارہ پیٹھادھی پتیوں اور پجاریوں کو مٹھ میں رسمی پوجا، ہارَتی اور نَی٘ ویدھیم پیش کرنے کا موقع دیا جائے اور اس کے لئے درکار تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے

 

۔اس موقع پر ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بنجارہ پیٹھادھی پتی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ٹی ٹی ڈی چیئرمین بی آر نائیڈو نے ان مطالبات کو مثبت انداز میں قبول کرتے ہوئے جلد ہی حتیرام باواجی مٹھ کے منتظمین، قبائلی پیٹھادھی پتیوں اور دیگر متعلقہ شخصیات کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا وعدہ کیا۔

 

انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ حتیرام باواجی جینتی کے موقع پر مٹھ میں خصوصی پوجا، ہارَتی اور نَی٘ ویدھیم کی پیشکشی کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس بارے میں جلد فیصلہ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button