کویت آگ واقعہ، تلنگانہ کے زخمی سے جہد کاربھیم ریڈی کی ویڈیوکال

حیدرآباد15جون / کویت میں آگ لگنے کے واقعہ میں تلنگانہ کے منچریال ضلع سے تعلق رکھنے والے کے گنگیا سے تلنگانہ کے این آرآئیزکے مسائل کے حل کیلئے سرگرم جہد کاربھیم ریڈی نے واٹس اپ ویڈیو کال کے ذریعہ بات کی۔بھیم ریڈی نے کہا کہ گنگیا نے ان کو بتایا کہ آتشزدگی کے حادثہ میں وہ محفوظ رہا اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔
سرسلہ ضلع کے نیرالہ اور میدک ضلع دوباک کے دو افراد لنگیوں کی مدد سے عمارت کی پہلی منزل سے نیچے آنے میں کامیاب رہے۔ منچریال ضلع کے لکشٹی پیٹ منڈل کے کوموگوڈیم گاؤں کا 49سالہ گنگیا گزشتہ 12سالوں سے کویت میں ہائی وے سوپر مارکٹ میں بطور مددگار کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمارت کی دوسری منزل کے ایک کمرے میں گنگیا کے ساتھ ایک اور تلگوریاست سے تعلق رکھنے والاشخص اور دو کیرالہ کے ورکرس تھے۔
ایک کیرالہ کا شخص جسے اس دن مارننگ ڈیوٹی پر جانا تھا، صبح سویرے اٹھا۔اس نے دیکھا کہ عمارت میں خطرناک آگ لگی ہے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی اس کے چوکس کرنے پرگنگیا کے تین ساتھی دوسری منزل سے نیچے کود گئے جس سے ان کے پیروں میں فریکچر آگیاجس کی وجہ سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں
۔ گنگیا نے بھیم ریڈی کو بتایا کہ اس نے دوسری منزل سے نیچے کودنے کی ہمت کی۔ہر طرف دھواں تھا۔ آنکھیں دھوئیں سے جل رہی تھیں۔اس نے اندھیرے میں دیوار کو پکڑا اور آہستہ آہستہ کھڑکی کے پاس گیا جہاں سے کیبل کے تار کی مدد سے اس نے چھلانگ لگا دی۔ گنگیااسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اس کی صحت اب مستحکم ہے۔