تلنگانہ

ہندوستان بھر میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی عیدالاضحٰی _ تلنگانہ میں پرامن طور پر منائی گئی عید

حیدرآباد _ 18 جون ( اردولیکس) ہندوستان بھر میں انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ عیدالاضحٰی منائی گئی۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، ٹاونس اور دیہاتوں کی مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

 

نماز عید کی ادائیگی کے بعد عالم اسلام کی سربلندی، ملکی ترقی و خوشحالی، فلسطینی مسلمانوں کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔بعد نماز عید ملک کے کونے کونے میں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی ۔قربانی کا یہ سلسلہ عید الاضحیٰ کے تین دن تک ایام تک جاری رہے گا۔اللہ کی راہ میں انفرادی اور اجتماعی قربانی دی گئی۔ تلنگانہ کی دارالحکومت حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے اضلاع میں بھی عیدالاضحٰی پرامن ماحول میں منائی گئی۔

 

تین دن قبل میدک ٹاؤن میں قربانی کے جانوروں کے مسلہ پر بی جے پی اور زعفرانی تنظیموں کی جانب سے فرقہ وارانہ تشدد برپا کرتے ہوئے پرامن ماحول کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔جس کے پیش نظر ریاست بھر میں عیدالاضحٰی کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔ مسلم علاقوں میں پولیس پکٹس تعینات کئے گئے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button