حیدرآباد میں انقلابی گلوکار غدر کی آخری رسومات _ ہزاروں افراد کی شرکت

حیدرآباد _ 7 اگست ( اردولیکس) انقلابی گلوکارغدر کی آخری رسومات حیدرآباد کے الوال بھودیوی نگر میں واقع مہابھودی ودیالیم میں آج دوپہر انجام دے دی گئیں جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ آخری دیدار کے لئے غدر کو شہر کے ایل بی اسٹیڈیم میں رکھا گیا تھا
غدر گذشتہ روز چل بسے تھے۔ان کی نعش کو عوامی دیدار کیلئے ایل بی اسٹیڈیم میں رکھاگیا جہاں پر ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ مختلف اہم شخصیات اور سیاسی لیڈروں نے ان کاآخری دیدار کیا۔ کئی وزرا اور عوامی نمائندوں نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا اور ان کی خدمات کو بھرپورخراج پیش کیا
۔ اس موقع پر وزراء نے کہا کہ غدرکی خلا کو کوئی بھی پُر نہیں کرسکتا جنہوں نے اپنے گیتوں سے عوام پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ غدرکی زندگی انقلابی تحریکوں سے ملی ہوئی تھی جو تلنگانہ تحریک کے ساتھ اپنے عروج پر پہنچی۔