تلنگانہ

سکندرآباد مندر کے پاس لاٹھی چارج کیوں کرنا پڑا؟ کمشنر پولیس حیدرآباد نے بتائی وجہہ

حیدرآباد: کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے سکندرآباد میں مندر کی مورتی کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کے بعد احتجایوں پر لاٹھی چارج کے واقعہ کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیوز جاری کیں جن میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعہ کس طرح پیش آیا اور اس کے دوران تشدد کی صورتحال پیدا ہوئی۔

 

کمشنر نے کہا کہ پولیس کا یہ ردعمل لا اینڈ آرڈر کے تحفظ کے لیے تھا۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ بعض گروپوں کی جانب سے پیش کردہ بیانیوں پر یقین نہ کریں جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پولیس کی کارروائی پُرامن احتجاجیوں کے خلاف تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں۔جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احتجاجیوں نے پولیس پر جوتے پھنکے وجہ سے پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔

 

قبل ازیں متعلقہ ڈی سی پی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ احتجاجیوں کے حملہ میں بعض ملازمین پولیس زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button