تلنگانہ
حیدرآباد کے مضافات سے چیتے کو پکڑ لیا گیا

حیدرآباد۔31جولائی (اردولیکس) حیدرآباد کے مضافات سے چیتے کو پکڑاگیا۔مختلف علاقوں گنڈی پیٹ، معین آباد اور شیخ پیٹ منڈل میں عوام کو کئی دنوں سے یہ چیتا خوفزدہ کررہا تھا جو آخرکار محکمہ جنگلات کے جال میں پھنس گیا۔ گزشتہ تقریباً 20 دنوں سے یہ مختلف مقامات پر گھوم رہا تھا۔
یہ چیتا منچریولا فاریسٹ ٹیک پارک میں نصب کردہ خصوصی پنجرے میں پکڑاگیا۔ پنجرے میں اس کے داخل ہوتے ہی مقامی عوام نے سکون کی سانس لی۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداران نے بتایا کہ چیتے کو نہرو زو پارک منتقل کیا گیا۔