تلنگانہ
ضلع سدی پیٹ کے جنگلاتی علاقہ میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

File photo
سدی پیٹ۔ ریاست تلنگانہ ضلع سدی پیٹ کے رائے پول منڈل کے وڈی پلی گاؤں کے مضافات میں واقع جنگلاتی علاقہ میں چیتے کی موجودگی کی اطلاعات سے مقامی لوگوں میں سنسنی پھیل گئی۔
اطلاعات کے مطابق جنگلی خنزیروں سے حفاظت کے لیے بکریوں کے ریوڑ کے قریب رکھے گئے دو شکاری کتوں پر تیندوے نے حملہ کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر دباک رینج کے فاریسٹ آفیسر سندیپ کمار موقع پر پہنچے اور تیندوے کے پنجوں کے نشانات کا معائنہ کیا گیا۔ انہوں نے کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی اور
عوام سے اپیل کی کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں۔