تلنگانہ

ضلع جگتیال میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

جگتیال ۔ ریاست تلنگانہ جگتیال ضلع کے دھرم پوری ٹاؤن کے مضافات میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع کے بعد محکمہ جنگلات نے مقامی عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق کل شام زرعی مزدوروں نے ایک تیندوے کو دیکھنے کے بعد فوراً محکمہ جنگلات کے عملے کو اطلاع دی جس پر اہلکار موقع پر پہنچے اور وہاں تیندوے کے پنجوں کے نشانات کا معائنہ کیا۔ جائزے کے بعد ان نشانات کو تیندوے کے ہی قرار دیا گیا۔

 

محکمہ جنگلات نے کسانوں اور مزدوروں کو ہدایت دی ہے کہ کھیتوں میں کام کرنے کے لیے اکیلے جانے کے بجائے گروپس میں جائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔ عوام کو مزید ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جنگلاتی علاقے کے قریب

 

احتیاط سے رہیں اور کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button