تلنگانہ
ضلع میدک میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ میدک ضلع میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق توپران منڈل کے جنگلاتی
علاقے میں گزشتہ تین دنوں سے تیندوا گھوم رہا ہے۔ اس وجہ سے آس پاس کے لوگ کھیتوں میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلی جانور کو پکڑا جائے۔
محکمہ جنگلات کے حکام نے پہلے ہی ہدایت دی ہے کہ لوگ رات کے وقت اکیلے کھیتوں کی طرف نہ جائیں۔