تلنگانہ

ضلع عادل آباد کے جنگلات میں تیندوا دیکھا گیا

عادل آباد: ریاست تلنگانہ ضلع عادل آباد کے بھیم پور منڈل میں واقع نیپانی گاؤں میں تیندوے کی موجودگی نے مقامی کسانوں اور دیہاتیوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے

 

گاؤں کے ایک کسان کے کھیت میں رات کے وقت تیندوا دیکھا گیا، جس کی نقل و حرکت وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئی۔ جیسے ہی یہ خبر گاؤں میں پھیلی وہاں کے کسان خوفزدہ ہو گئے اور انہوں نے کھیتوں میں جانے سے گریز کرنا شروع کر دیا۔

 

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھیم پور منڈل میں پہلے ہی شیر کی نقل و حرکت کی اطلاعات سے لوگ پریشان ہیں۔ اب تیندوے کی موجودگی نے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب جنگلی جانور ان علاقوں میں دیکھے گئے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں ان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 

گاؤں کے کسانوں اور مقامی افراد نے متعلقہ محکمہ جنگلات اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے کر حفاظتی اقدامات کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ جنگلی جانور انسانوں اور مویشیوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button