تلنگانہ
تلنگانہ کے کاما ریڈی ضلع میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کاماریڈی ضلع کے نظام ساگر منڈل کے ماگّی گاؤں کے قریب تیندوے کی آمد و رفت سے سنسنی پھیل گئی ہے۔
رات کے وقت چیتے کے سڑک پار کرنے کے مناظر کو وہاں سے گزرنے والے ڈرائیورس نے اس جنگلی جانور کو دیکھا اور ان مناظر کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ بھی کیا۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے مقامی لوگوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے۔
جنگلی جانور کی نقل و حرکت سے خوفزدہ دیہاتیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیتے کو پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔



