تلنگانہ
حیدرآباد کے بالا پور میں تیندوے دیکھے گئے

حیدرآباد ۔چند ماہ قبل حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں تیندوے کے نظر آنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ اس وقت محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے تیندوے کو پکڑ لیا تھا جس کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی۔
تازہ طور پر جمعہ کی رات ایک بار پھر بالاپور کے مضافاتی علاقہ میں تیندوا دیکھاگیا۔اس واقعہ نے مقامی عوام کو میں تشویش پیداکردی۔ آرسی آئی کے احاطہ میں تیندوے کی موجودگی کو مقامی افراد نے نوٹ کیا۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو شبہ ہے کہ علاقہ میں دو تیندوے سرگرم ہیں عوام سے چوکس رہنے کی خواہش کی گئی ہے۔