تلنگانہ
شمس آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی چھپکلیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو افراد گرفتار

حیدرآباد: شمس آباد ایئرپورٹ پر منگل کے روز غیر ملکی نسل کی چھپکلیاں غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایس ستیش بابو اور کیرالہ کے کننپن شروَنَن، بینکاک سے 4 گرین کیلے لیزرڈز اور 10 گِرڈلے لیزرڈز (چھپکلیوں کی نایاب اقسام) کو اپنے سامان میں چھپا کر انڈیگو ایئرلائنز کے ذریعے شمس آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
جب ان کے سامان کی جانچ کی گئی تو اسمگلنگ کا راز فاش ہوا۔ کسٹمس حکام نے تمام 14 چھپکلیوں کو ضبط کر کے انھیں دوبارہ ایک خصوصی پرواز کے ذریعے بینکاک واپس بھیج دیا۔