تلنگانہ
تلنگانہ بھر میں لوک عدالت کے دوران ایک ہی دن میں 11 لاکھ سے زائد کیسوں کی یکسوئی

تلنگانہ بھر میں ہفتہ کو منعقدہ قومی لوک عدالت کو زبردست عوامی ردعمل ملا۔ اس موقع پر ریاستی لیگل سروسز اتھارٹی کے ممبر سکریٹری سی ایچ پنچاکشری نے بتایا کہ ایک ہی دن میں 11.06 لاکھ مقدمات حل کیے گئے۔
تلنگانہ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین پی۔شیانکوشی اور ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی کی چیئرپرسن جسٹس موسومی بھٹاچاریہ کی رہنمائی میں ریاست بھر میں منعقدہ اس لوک عدالت میں یہ فیصلے سنائے گئے
۔ان مقدمات میں 3.63 لاکھ پری لٹیگیشن کیسز اور 7.43 لاکھ زیر التواء مقدمات شامل ہیں۔ ان مقدمات کے تحت مستفیدین کو 595 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا